بھارت کی ریاست سکم میں منگل کی رات بادل پھٹنے سے قیامت کی رات بن گئی
- 05, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : بھارت کی ریاست سکم میں منگل کی رات بادل پھٹنے سے متواتر تیز رفتار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا آسمان سے اتنا پانی برسا کہ سیلابی صرتحال پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گۓ اور 22 زخمی ہو گۓ سیلابی پانی کے ریلے کی زد میں آ کر 82 افراد لاپتہ ہو گۓ جن میں 23 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں معمول سے 5 گنا سے زیادہ بارش ہوئی رات ایک بجے کے قریب علاقے میں سائرن بجنے لگے پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا کہ سکم میں لوناک جھیل پر اچانک بادل پھٹنے سے تیستا ندی میں پانی کی سطح 20 فٹ بلند ہو گئی ہے-
اور پانی شہر میں داخل ہو نے لگا ہے تیستا ندی میں سیلاب آنے کی وجہ سے لاچن میں واقع فوجی تنصیبات اور فوجی اداروں کو بھی شدید نقصان پہنچا سیلابی ریلے میں فوج کے 23 جوان بھی لاپتہ ہو گۓ اور 41 گاڑیاں کیچڑ میں دھنس گئیں شہر میں پانی تیزی سے داخل ہونے لگا لوگ اپنی جان بچا کر علاقے سے بھاگنے لگے لوگوں کو بھاگنے کیلیے رااستہ نہیں مل رہا تھا کیونکہ ندی سے پانی کا جو ریلہ آیا وہ علاقے کی رابطہ سڑکوں اور پلوں کو بھی بہا کر لے گیا اس ریلے میں نیشنل ہائی وے 11 بھی تہس نہس ہو گئی۔
تبصرے