اٹلی کے شہر وینس میں خوفناک بس حادثہ
- 05, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اٹلی کا شہر وینس جس کو دنیا کا خوبصورت ترین شہر کہا جاتا ہے وہاں ایک دلسوز سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے 21 لوگوں کی جان چلی گئی اور کئی لوگ شدید زخمی ہوۓ مرنے والوں اور زخمی ہونے والوں میں اطالوی بھی ہیں اور کئی دوسرے ملکوں کے لوگ بھی شامل ہیں تفصیلات کےمطابق وینس کے علاقے میں مسافروں سے بھری بس رات ساڑھے سات بجے کے قریب کیمپنگ گراؤنڈ کی طرف جا رہی تھی جب میسترے میں ریلوے لائن پر بنے پل سے نیچے گر گئی بس ریلوے پٹڑیوں کے قریب تقریباً 100 فٹ نیچے گر گئی اس دوران بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے آگ نے تیزی سے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
آگ میں جھلس کر 21 افراد ہلاک ہو گۓ اور 20 سے زیادہ شدید زخمی ہو گۓ زخمیوں کو وینس کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے لیکن بیشتر زخمی بری طرح جھلس چکے ہیں ان کی بحالی بھی بہت مشکل لگ رہی ہے اس لیے حادثے میں اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اس وقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ابتدائی رپورٹ کے مطابق بس کا ڈرائیور جس کی عمر 41 سال تھی حادثے سے قبل بیمار تھا ۔
تبصرے