یوکرین کی مدد تو کریں گے لیکن دنیا کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے, اینٹی بلنکن
- 06, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: روس یوکرین جنگ میں میدان تو یوکرین کا ہے لیکن جنگ امریکہ اور روس لڑ رہے ہیں کیونکہ اس جنگ میں امریکہ یوکرین کی ہتھیاروں ، روپۓ پیسے ، ادویات اور ہر قسم کی مدد کر رہا ہے اسی بات پر روس کئی مرتبہ امریکہ کو دھمکی بھی دے چکا ہےکہ امریکہ اپنی حد پھلانگ رہا ہے یوکرین کو جنگ میں بھاری ہتھیا دے کر بہت بڑی جنگ کو ہوا دے رہا ہے جس کا انجام ایٹمی جنگ بھی ہو سکتا ہے روس کی بار بار تنبیہ اور دھمکیوں کے باوجود امریکہ نے ہٹ دھرمی سے کہہ دیا ہے امریکہ اور اس کے ساتھی ملک یوکرین کی آخری دم تک مدد جاری رکھیں گے-
روس نے امریکہ اور برطانیہ پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ ان کی خفیہ ایجنسیوں نے سیٹلائٹس کے زریعے یوکرینی فوج کو کریمیا میں موجود روسی فوج کے ٹھکانوں کی خبر دی ہے جس کے نتیجے میں یوکرینی فوج نے کریمیا پر کامیاب حملہ کیا تھا روس نے اس حملے کا ذمہ دار امریکہ اور برطانیہ کو ٹھہرایا ہے جس کے نتیجے میں امریکی ریاست کے سیکرٹری اینٹی بلنکن نے بیان دیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے ہی بائیڈن نے یہ عہد کیا تھا کہ وہ اور اس کے ساتھی ملک یوکرین کی مدد کریں گے لیکن میدان جنگ میں روس کے سامنے نہیں آئیں گے کیونکہ یہ نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کیلیے بہت خطرناک ہوگا ـ
تبصرے