شام کی ملٹری اکیڈمی پر ڈرون حملوں میں 121 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی
- 06, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: شام کے شہر حمص میں ایک ملٹری اکیڈمی پر ڈرونز حملوں میں 121 افردا ہلاک جبکہ 100 کے قریب زخمی ہو گۓ فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب جاری تھی جس میں شام کے وزیر دفاع بھی شریک تھے ان کے وہاں سے جانے کے چند منٹوں بعد ہی اکیڈمی پر دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرونز گرے جس سے خوفناک دھماکے ہوۓ ان دھماکوں میں 54 فوجی گریجو ایٹس سمیت 121 افراد ہلاک ہو گۓ اور کئی لوگ زخمی ہو گۓ چونکہ اکیڈمی میں تقریب جاری تھی اس لیے وہاں بچوں کے والدین اور کئی دوسرے افراد بھی موجود تھے-
ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 14 عام شہری بھی شامل ہیں 12 سال سے شام میں جاری خانہ جنگی میں یہ سب سے خوفناک اور مہلک حملہ مانا جا رہا ہے جس میں فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے فوری طور پر اس حملے کی زمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی تاہم شامی حکومت نے دہشتگرد تنظیموں کو واقعے کا زمہ دار ٹھہرایا ہے اور شام کی فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے-
تبصرے