نگران حکومت نے لیا سخت ایکشن پاکستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء پر

نگران حکومت

نیوز ٹوڈے: پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کا انخلاء شروع ہو چکا ہے نگران حکومت غیر قانونی مہاجرین کے انخلاء پر سختی سے ایکشن لے رہی ہے یکم نومبر تک پورے ملک سے غیر قانونی طور پر رہنے والوں اور جعلی شناختی کارڈ بنوا کر رہائش پزیر تمام مہاجرین کو نکال دیا جاۓ گا 30 خاندانوں کو لے کر 16 ٹرک طورخم بارڈر پر پہنچ چکے ہیں ان میں 350 افراد شامل ہیں ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں افغانستان واپس بھیج دیا جاے گا اسلام آباد میں بھی مارگلہ ٹاؤن کے قریب واقع افغان مہاجرین کی بستی کو گرا دیا گیا ہے-

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جیلوں میں امیگریشن کاؤنٹر بناۓ جائیں گے اور رہائش کا ثبوت نہ رکھنے والے مہاجرین کو جیل بھیج دیا جاۓ گا اس وقت ملک بھر میں غیر ملکیوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جن کے پاس ملک میں داخلے کی کوئی دستاویز موجود نہیں ہے ایسے غیر قانونی مہاجرین میں سب سے زیادہ افغان باشندوں کی تعداد ہے پاکستان حکومت کے غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے اعلان کے بعد افغانستان میں طالبان حکومت کی طرف سے یہ بیان دیا گیا ہے کہ پاکستان حکومت کو اپنے فیصلے پر نطر ثانی کرنی چاہیے لیکن پاکستان حکومت نے جواب دینے کے بجاۓ اپنے فیصلے پرعمل در آمد شروع کر دیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+