ولادیمیر پیوٹن کے جنم دن پر یوکرین پر حملے کیلیے فلائنگ چرنوبل میزائل میزائل کا ٹیسٹ روس آج کر ے گا

 

    نیوز ٹوڈے: روس یوکرین جنگ میں موسم تبدیل ہوتے ہی روسی فوج کے یوکرین پر حملے کئی گنا بڑھ چکے ہیں روسی فوج نے آج یوکرین کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا ہے روسی فوج نے خیرسون کے علاقے میں ہسپتال پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں ہسپتال کی عمارت تباہ ہو گئی اور ایمبولینس اور کئی دوسری گاڑیوں کے پرخچے اڑ گۓ جس ہسپتال کو روسی فوج نے نشانہ بنایا ہے وہاں یوکرین کے زخمی فوجیوں کا علاج ہو رہا تھا یوکرینی فوج خیر سون کے راستے کریمیا پر حملے کی تیاری کر رہی تھی لیکن روسی فوج نے اس سے پہلے ہی خیر سون میں تباہی مچا دی زیپوریزیا پر بھی روسی فوج نے خوب بمباری کی اڑیسہ پورٹ کے اناج کے گوداموں پر بھی آج روسی فوج نے حملے کیے

     روسی فوج نے ایک دن میں یوکرین کے مختلف شہروں پر 33 ڈرون حملے کیے ہیں روس نے آج اپنی سب سے خطرناک میزائل بریویسٹنک کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس میزائل کو فلائنگ چرنوبل میزائل بھی کہا جاتا ہے یہ روس کی ایسی طاقتور میزائل ہے جو دنیا میں کہیں بھی حملہ کر سکتی ہے اس کی رینج 22 ہزار 5 سو 30 کلو میٹر ہے ولادیمیر پیوٹن کے اس اعلان کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن اپنے جنم دن کے موقع پر اس میزائل کا استعمال یوکرین پر کر سکتے ہیں 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+