اسرائیل اور امریکہ مٹھی بھر فلسطین کے سامنے بے بس
- 09, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسرائیل اور امریکہ کے سامنے مٹھی بھر فلسطین بھاری پڑنے لگا ہے اسرائیل کے آئرن ڈوم فلسطین کے طوفان الاقصٰی کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگے ہیں تین روز میں حماس نے اسرائیل پر سمندر ، زمین اور آسمان سے حملے کیے ہیں ہزاروں راکٹ اور میزائل گراۓ گۓ فلسطینی راکٹ اور جنگجو اب اسرائیل کے علاقوں میں گھس کر حملے کر رہے ہیں اور کئی افسران اور اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے متعدد فوجی افسر اور اہلکار ہماری قید میں ہیں جنہیں مختلف مقامات پر رکھا گیا ہے اور اسرائیل کے حملے اگر جاری رہے تو ان اسرائیلی قیدیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے لبنان کی سب سے بڑی اور خطرناک جماعت حزب اللٰہ کے لیڈرحسن نصر اللٰہ نے حماس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
حسن نصراللٰہ نے کہا ہے کہ ہماری میزائلیں اور ہتھیار آپ کے ساتھ ہیں حماس کے مسلمانوں کے حملوں سے اسرائیل بوکھلا گیا اسرائیل نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کی تاریخ میں اس پر ہونے والے یہ سب سے بھیانک حملے ہیں امریکہ نے اپنا سب سے بڑا بحری بیڑہ جس کو چلتا پھرتا اور سمندر میں تیرتا ایئر پورٹ کہا جاتا ہے اسے اسرائیل کی مدد کیلیے بھیجنے کا اعلان کیا ہے دوسری طرف شام ، ایران ، عراق اور ترکیہ اور دوسرے مسلم ممالک میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں لوگ فلسطین کا پرچم اٹھاۓ سڑکوں پر نکل آۓ ہیں اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کر رہے ہیں ۔
تبصرے