غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر پوری دنیا سراپا احتجاج

فلسطینی ریاست

نیوز ٹوڈے : غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور جارحیت پر پوری دنیا سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے او آئی سی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اقوام عالم سے گزارش ہے کہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کروا کر فلسطینی ریاست قائم کرائی جاۓ اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کرائے جائیں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں اس علاقائی عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ اسرائیلی حکومت کا فلسطینی علاقوں پر جبراً قبضہ ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی ہے اسرائیل کی اس جارحیت کو روکنے میں عالمی برادری مدد کرے اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کو 12 گھنٹے میں علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے اور فلسطین پر قبضہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان آج دوسرے دن بھی لڑائی جاری ہے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 313 ہو چکی ہے ہزاروں افراد زخمی ہیں اسرائیل کی اس بمباری سے غزہ میں کثیر المنزلہ فلسطینی ٹاور بھی تباہ ہو گیا ہے اور ایک مسجد کو بھی شہید کر دیا گیا ہے اسرائیل نے غزہ کے علاقے میں بجلی ، پانی اور ایندھن کی سپلائی بھی بند کر رکھی ہے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 700 ہو چکی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+