افغانستان کے صوبہ ہرات میں ہفتہ سات اکتوبر کو زلزلے نے قیامت برپا کر دی
- 09, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : ہفتہ سات اکتوبر کو ایران کے صوبہ ہرات میں 6.3 شدت کے زلزلے نے علاقے میں قیامت برپا کر دی زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا جس کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی ہفتہ کے روز گیارہ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گۓ زلزلے سے درجنوں عمارتیں اور مکانات گر گۓ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان عمارتوں اور مکانات کے ملبے تلے دب گۓ شمال مغربی افغانستان کے علاقے میں آنے والے زلزلے سے زندہ جان اور غوریان کے 12 دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گۓ ان دیہاتوں کے مکانوں کے ملبے میں دب کر شہید ہونے والے افراد کی تعداد 2053 ہو چکی ہے اور 9 ہزار 240 افراد زخمی ہوۓ ہیں اور 1388 گھر ملبے کاڈھیر بن گۓ ہیں ۔
امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں ہرات میں زلزلے کی شدت اور خوفناک جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر لوگ باہر سڑکوں پر نکل آۓ ہیں اور گھروں کو واپس جانے سے ڈر رہے ہیں امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی طرف تھا زلزلے کے بعد بھی تقریباً 8 آفٹر شاکس محسوس کیے گۓ جن کی شدت بھی بہت زیادہ تھی زلزلے کے جھٹکے ایران ، ازبکستان اور ترکمانستان میں بھی محسوس کیے گۓ ۔
تبصرے