اسرائیل اور فلسطین کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا امریکہ کی بہت بڑی سازش ہے روس
- 09, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : غزہ کے بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر جہاں اس وقت پوری دنیا شدید دکھ کی کیفیت میں ہے اور اسرائیل کی اس جارحیت پر یہودیوں کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے تو عین اسی موقع پر امریکہ کے صدر بائیڈن نے انسانیت کو پامال کرتے ہوۓ اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوۓ بیان دیا ہے کہ اس مشکل وقت میں امریکہ مکمل طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا اور بائیڈن نے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسرائیل کو فوجی انٹیلیجنس سمیت جو مدد درکار ہوگی امریکہ اسے فراہم کرے گا نیٹو اور یورپی کمیشن نے بھی اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوۓ حماس کے حملوں کی مذمت کی ہے ۔
اقوام متحادہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل پر حماس کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اسرائیلی جارحیت پر روس کے ڈپٹی چیئرمین دی میتری میدو یدیف نے بیان دیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کو آپس میں لڑانے میں امریکہ کی ایک بہت بڑی سازش ہے امریکہ اسرائیل اور فلسطین کو آپس میں لڑوا کر اسرائیل کے ہاتھوں لبنان ، ایران اور فلسطین کو کمزور کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر دشمن طاقتور ہو گۓ تو وہ اسرائیل سے پہلے امریکہ کو نشانہ بنائیں گے اسلیے وہ اسرائیل کو تھپکی دے کر یوکرین کی طرح اسے جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے ۔
تبصرے