کراچی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر زائرین کی چار کوسٹرز کو لوٹ لیا

سٹریٹ کرائم

نیوز ٹوڈے : صوبہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں ایک کراچی شہر میں رواں سال میں ڈکیتی کی 70 ہزار وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں اور ان جرائم میں اضافہ بھی ہو رہا ہے سندھ اور بلوچستان پولیس ان جرائم کے خلاف کوئ کاروائ کرنے میں تا حال ناکام ثابت ہو رہی ہے بلکہ پولیس حدود کا تعین کرنے میں بھی ناکام رہی ہے آج کراچی سے نورانی شاہ کے مزار پر جانےوالی زائرین کی چار کوسٹرز کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا گیا ان زائرین سے لاکھوں روپے کی نقدی ، 120 موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں ۔

ڈاکوؤں کے پاس کثیر تعداد میں اسلحہ موجود تھا اور ڈاکو کافی دیر تک لوٹ مار کرتے رہے اور پھر فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گۓ لیکن پولیس کی کوئ کاروائ سامنے نہیں آئ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+