اسرائیل نے حملوں کا دائرہ لبنان کی سرحد تک بڑھا دیا ہے

لبنان کی سرحد

نیوز ٹوڈے: اسرائیل کے تیسرے روز بھی فلسطین پر حملے جاری ہیں سرائیل نے فلسطین پر 800ہوائی حملے کیے ہیں ان حملوں میں 560 فلسطینی شہید ہوۓ ہیں ان شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اسرائیلی حملوں میں 2900 سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں 72 رہائشی عمارتیں اور 7 مساجد مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اsaa B FDSن تباہ عمارتوں کے ملبے تلے سینکڑوں افراد دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے اسرائیل کے وزیر دفاع نے غزہ کی سرحد پر ٹینک اور فوج بھیجنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور غزہ کا مکمل محاصرہ کرنے کا حکم دے دیا ہے دوسری طرف حماس نے بھی اسرائیلی چھاؤنی اور یہودی آباد کاریوں پر کئی راکٹ برساۓ اب تک 73 فوجیوں سمیت 1100 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں-

اور 2741 اسرائیلی زخمی ہوۓ ہیں اسرائیل نے اب حملوں کا دائرہ لبنان کی سرحد پر حزب اللٰہ کے ٹھکانوں تک بڑھا دیا ہے القاسم کے ترجمان بریگیڈر ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ پر امن فلسطینیوں پر ہر حملے کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو ہلاک کر کے اس کی فوٹو جاری کی جاۓ گی فلسطین اور اسرائیل تنازع کے پھیلاؤ پر مغربی ممالک کی پالیسیوں پر روس نے تحفظات کا اظہار کیا ہے عرب لیگ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران سرگئی لارؤف نے کہا ہے کہ جنگ بندی کیلیے عرب لیگ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اب جنگ بندی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے اسرائیل کے بااثر اخبار ہیرٹس نے جنگ اور خون ریزی کا ذمہ دار اسرئیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ٹھرا یا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+