سعودی عرب کا فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- 10, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیل اس وقت اپنی پوری طاقت کا استعمال کر رہا ہے کیونکہ اسرائیل جس کو اپنی طاقت اور اپنے آئرن ڈوم ڈیفینس سسٹم پر بہت ناز تھا حماس نے چند لڑاکوں نے اس کی طاقت کو ڈھیر کر دیا اسی بوکھلاہٹ میں اسرائیل نے غزہ کے لوگوں کیلیے ضروری انسانی اشیاء کی سپلائی روک رکھی ہے اور اب وہ بے گناہ اور معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اسرائیل کی اس ہٹ دھرمی اور جارحیت پر ترکیہ نے اسرائیل کو دو ٹوک دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل جو اپنی طاقت اور اوقات سے بڑھ کر فلسطین پر حملے کر رہا ہے اسے یہ حملے فورا روک دینے چاہیں ایران کو دی جانے والی اسرائیل کی مسلسل دھمکیوں کے جواب میں ایران نے بھی یہ کہہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا-
سعودی عرب کے فرمانروا محمد بن سلمان نے بھی فلسطینی صدر محمود عباس کو فون پر بتایا ہے کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع کو رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ پائیدار امن کے قیام کیلیے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں برطانیہ کے دار الحکومت لندن اور امریکہ کے دار الحکومت نیویارک سپین کے شہر میڈرڈ ، یونون کے شہر ایتھنز م آسٹریلیا کے شہر سڈنی اور فرانس اور دیگر ملکوں میں لاکھوں بلکہ کروڑوں لوگ اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ سڑکوں پر نکل آۓ انہوں نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے لگاۓ اور جلوس نکالے-
تبصرے