بھارت اور سعودی عر ب نے باہمی رابطوں کی ایک اور یادداشت ایم او یو پر دستخط کر دیے
- 10, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: سعودی عرب اور بھارت نے اپنی اپنی تونائی ترقی اور باہمی رابطوں میں ترقی کیلیے مفاہمت کی ایک اور یاد داشت ایم او یو پر دستخط کر دیے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کی رو سے دو طرفہ سپلائی چین ، گرین ہائیڈروجن ، اور بجلی کے نظام کو مربوط کیا جاۓ گا دونوں ملکوں کے درمیان اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی ریاض میں ہندوستانی وزیر بجلی و توانائی راج کمار سنگھ سے ملاقات کے درمیان ہوۓ جی 20 کے اجلاس کے دوران ہی جب بھارت نے جی بی اے کی بات کی تھی-
تو اسی وقت یہ اندازے لگاۓ جا رہے تھے کہ ا گرین انرجی کو لے کر بھارت کسی بڑے ملک کے ساتھ معاہدہ کرنے والا ہےاور اب ایسا ہی ہوا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک طاقتورگرڈ کنکٹوٹی بنائی جا ۓ گی جس کے زریعے بھارت براہ راست بجلی سعودی عرب تک پہنچاۓ گا اور دونوں ملکوں کے درمیان ایک پائپ لائن بچھائی جاۓ گی جس سے بھارت گرین فیول سعودی عرب کو سپلائی کرے گا اس کے بدلے یو اے ای بھارت کو خام تیل سپلائی کرے گا-
تبصرے