اسرائیلی فضائی حملوں سے اب تک تقریباً 704 فلسطینی شہید
- 10, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: غزہ میں قائم وزارت صحت نے منگل کی صبح بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 704 ہو گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ مرنے والوں میں 143 بچے اور 105 خواتین شامل ہیں۔ اس نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 4000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اہداف پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ غزہ میں مقیم مزاحمتی گروپ حماس نے ہفتے کی علی الصبح اسرائیل کے خلاف آپریشن الاقصیٰ فلڈ شروع کیا، جس میں راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیا۔
اس میں کہا گیا کہ یہ اچانک حملہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر حملے اور آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کے ردعمل میں کیا گیا۔ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف آپریشن سورڈ آف آئرن شروع کیا۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق لڑائی میں کم از کم 900 اسرائیلی ہلاک اور 2600 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
تبصرے