روس کے وزیر خارجہ کا خودمحتار فلسطین کی حمایت کا اعلان کر دیا
- 10, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: غیر ملکی میڈیا کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے سربرای احمد ابوالغیظ سے ملاقات کی اور حالیہ غزہ میں ہونے والی جھڑپوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس موقع پر روس کے وزیر خارجہ ، سگئی لاوروف نے کہا کہ آزاد اور خود مختار فلسطین ریاست کا قیام ہی مشرق وسطی میں امن کا ضامن ہے اور آزاد فلسطین ہی سب سے زیادہ قابل اعتماد حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٖصرف جنگ سے ، سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتاہے۔ انہوں نے امریکہ کا بھی نام لیے اور خدشہ ظاہی کیا کہ اس جنگ میں کوئی غیر ملکی بھی شامل ہو سکتا ہے۔ جنگ میں دونوں طرف اب تک سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہے اور غزہ کو اسرائیل نے اپنا ہدف بنا لیا ہے۔
تبصرے