لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

لوئٹن ائر پورٹ

نیوز ٹوڈے: برطانیہ کے شہر لندن کے لوٹن ایئر پورٹ کی کار پارکنگ میں اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے آگ بدھ کی صبح لگی فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانے کیلیے جاۓ حادثہ پر پہنچ گئیں آگ اتنی خوفناک تھی اور اس قدر تیزی سے پھیلی کے کار پارکنگ کا 80 فیصد حصہ آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے ہیں لوٹن ایئر پورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور اس ایئر پورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کو ائر پورٹ کا رخ کرنے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ آگ کے دھوئیں کی وجہ سے ایئر پورٹ پر موجود لوگوں کی حالت خراب ہو گئی-

ان کی سانس رکنے لگی ان متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاحال آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ایئر پورٹ انتظامیہ کو بھی ائر پورٹ نہ آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے آگ کی وجہ سے ایئر پورٹ کے ٹرمینل 2 تک پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے آگ ایک گاڑی میں لگی اور پھر تیزی سے پھیل گئی اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیافائر فائیٹرز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+