غزہ میں تباہی کی وجہ سے سعودی عرب نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس فوری طلب کر لیا
- 11, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: سعودی عرب نے منگل کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی وزارتی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ او آئی سی نے غزہ پر اسرائیلی فوج اور اس کی جارحیت کی مذمت کی ہے ۔ او آئی سی نے کہا کہ اس نے بین الاقوامی قراردادوں کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا۔ اقوام متحدہ نے منگل کو کہا کہ غزہ کے 2.3 ملین افراد میں سے 187,000 سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں –
2014 میں اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے کے بعد سے سب سے زیادہ 400,000 لوگوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے۔او آئی سی نے عالمی برادری خاص طور پر سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل حارحیت بند کرائے۔ او آئی سی نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ عرب امن فارمولے اور انٹرنیشنل قراردادوں کے مطابق ریاستی حل کے تصور کی بنیاد پر جامع اور منصفانہ امن قائم کروانے پر ترجیح دیں۔
تبصرے