ایرانی تیل لانے والی کشتیوں کو سمندر میں ہی تباہ کرنے کا حکم

نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی

نیوزٹوڈے: بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اعلان کیا کہ بلوچستان کو کرپشن سے پاک کریں گے۔ کرپشن، دہشتگردی سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم نے مسائل کا زکر کیا ہے، جن کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے پچھلے دس سال کے اندر وفاق سے ملنے والے فنڈ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔ تیل کی اسمگلنگ کرنے والوں کو صرف دس دن کی مہلت دی گئی ہے۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی زمینوں پر کسی کو قبضہ نہیں کعنے دیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+