بائیڈن نے دی ایران کو دھمکی اسرائیل فلسطین تنازع سے دور رہنے کی

اسرائیل فلسطین تنازع

نیوز ٹوڈے : فلسطین میں جاری اسرائیل کی جارحیت اور مظلوم فلسطینیوں پر ڈھاۓ جانے والے مظالم کےخلاف دنیا بھر فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلیوں کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں کینیڈا کے شہر ٹورینٹو میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے اسرائیلی کونسلیٹ تک ریلی نکالی گئی اور اسرائیلی کونسلیٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ اور کیپ ٹاون میں بھی اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق اوراسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی آسٹریا اور اردن میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے گۓ اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کا سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا ۔

ابھی تک یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ اجلاس کی کاروائی میڈیا پر براہ راست دکھائی جاۓ گی یا نہیں اتوار کو بند کمرہ اجلاس بغیر کسی فیصلے کے ختم ہو گیا تھا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی مشرق وسطٰی میں امن کے قیام کیلیے اسرائیل سے بات چیت کیلیے اسرائیل روانہ ہو گۓ ہیں ان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش کریں گے ترک صدر رجب طیب ارگان نے بھی حماس کے حملے میں بناۓ گۓ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے مذاکراتی عمل شروع کر دیا ہے رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازعے کو مذاکراتی عمل سے حل کرنے کیلیے ثالثی کیلیے تیار ہیں امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ لڑائی میں جنگی اصولوں کی پابندی کرے بائیڈن نے ایران کو بھی دھمکی دی ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین میں کشیدگی کے معاملے پر محتاط رہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+