حماس کے بعد، اسرائیل پر شام اور لبنان کا حملہ

اسرائیل کو خطرہ

نیوز ٹوڈے : حماس کے لڑاکوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان غزہ کے علاقے سے جس جنگ کا آغاز ہوا ہے اب اس کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے اسرائیل کو اب اکیلے حماس سے خطرہ نہیں ہے بلکہ وہ تین اطراف سے گھر چکا ہے لبنان سے حزب اللٰہ کے لڑاکے اورشام نے بھی اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے شامی فوج نے اسرائیل کے بولان کے پہاڑی علاقوں پر کئی راکٹ برساۓ بولان کے ان علاقوں میں اسرائیلی فوجی تعینات تھے لیکن اسرائیل کے قبضے سے قبل بولان کا علاقہ شام میں ہی شامل تھا 196 میں اسرائیل نے بولان پر قبضہ کر لیا تھا اور ایران اس وقت سے ہی اسرائیل کے قبضے سے اس علاقے کو چھڑانے کیلیے بے تاب ہے ۔

اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ شامی فوجی بولان کے علاقے کو آزاد کرانے کیلیے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کر چکے ہیں اس وقت جب اسرائیل پر حماس کے حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے اور حماس کے حملوں کے آگے اسرائیل کے آئرن ڈوم جیسے ہتھیار ناکام ہو رہے ایسے وقت میں شام کی طرف سے کی جانے والی کاروائی اسرائیل کو بوکھلانے والی ہے کیونکہ شام میں اسرائیل کے تمام دشمن بیٹھے ہیں ایران کے فوجی ٹھکانے بھی شام میں موجود ہیں اور حزب اللٰہ کے لڑاکوں کی کافی تعداد بھی شام میں موجود ہے اس لیے اسرائیل پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکا ہے کہ ایران کے لڑاکے اس کے پہلو شام میں بیٹھ کر اسرائیل کے خلاف سازش کرتے ہیں اسی لیے امریکہ بار بار ایران کو دھمکی دے رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+