مسجد اقصٰی کی حفاظت کیلیے ایران اور سعودی عرب کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ
- 12, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: غزہ میں اسرائیلی جار حیت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین بھی ہلاک ہو گۓ غزہ کے علاقے میں بجلی اور خوراک کی ترسیل بند کرنے سے 20 لاکھ فلسطینی پریشانی میں مبتلا ہیں اسرائیلی بربریت کے خلاف ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے بات چیت کی دونوں کے درمیان چالیس منٹ تک بات چیت جاری رہی دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم ختم ہونے چاہئیں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد محمد بن سلمان نےرجب طیب اردگان سے کال پر بات کی اور کہا کہ فلسطین کو اور مسجد اقصٰی کو بچاناہے-
مسجد اقصٰی جس کو مسلمانوں کا پہلا کعبہ مانا جاتا ہے اس کی حفاظت کی بات آۓ تو دنیا بھر کے مسلمان اکٹھے کو جاتے ہیں اب بھی ایسا ہی ہو رہا ہے امریکہ اور اسرائیل جانتے ہیں کہ ایران کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہیں اور سعودی عرب کے پاس پیسے کی کمی نہیں اگر یہ دونوں ملک اکٹھے ہو گۓ تو فلسطین کے سامنے اسرائیل کا ٹھہرنا مشکل ہو جاۓ گا-
تبصرے