انڈیا ٹرین حادثہ میں 4 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہو گۓ

نارتھ ایسٹ ٹرین

نیوز ٹو ڈے : دلی کے علاقے بہار ٹرمینل سے کمباخیہ جانے والی نارتھ ایسٹ ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی اس حادثے میں ریل کی 21 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اس حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گۓ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت ٹرین کی رفتار 110 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی اس لیے صرف 2 بوگیاں پٹڑی پر رہیں اور باقی تمام بوگیاں نیچے اتر گئیں غنیمت یہ رہی کہ اس وقت کسی ٹرین کا وہاں سے گزر نہیں تھا ورنہ یہ بہت بڑا حادثہ ہو سکتا تھا-

فوری طور پر واقعے کی اطلاع ریلوے کنٹرولر کو دے دی گئی جس کے بعد ٹرینوں کا گزر فوری طور پر روک دیا گیا ریسکیو ٹیمیں بھی فورا جاۓ حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا پھنسے ہوۓ مسافروں کو نکالنے کا کام بھی جاری ہے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ پٹڑیاں کئ جگہوں سے ٹوٹی ہوئی ہیں تحقیق کی جارہی ہے کہ پٹڑیاں پہلے سے ٹوٹی ہوئی تھیں یا حادثے کے وقت ٹوٹیں او یہ حادثہ ریلوے حکام کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+