اسرائیل فلسطین جنگ پر اقوام متحدہ کا پھر سے اجلاس منعقد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

نیوزٹوڈے: اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا ایک اور اجلاس آج (جمعرات) کو ہوگا۔اسرائیلی میڈیا نے ایک سفارت کار کے حوالے سے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ ملاقات کی کارروائی میڈیا پر دکھائی جائے گی یا نہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے ایک دن بعد اتوار کو 15 رکنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرے کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں ارکان میں شدید اختلافات سامنے آئے  جس کے بعد ہنگامی اجلاس بغیر نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں نہ کوئی باقاعدہ قرارداد پیش کی جا سکی اور نہ ہی کوئی اعلامیہ  جاری ہوا-

خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران امریکا نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ حماس کے اسرائیل پر حملے کی مذمت کریں۔ تاہم، امریکی اور اسرائیلی مطالبات اور دباؤ کے باوجود، بہت سے ارکان نے حماس کے حملوں کی مذمت نہیں کی۔اجلاس میں اسرائیل پر ہونے والے حملے پر افسوس کیا جب کہ روس نے سلامتی کونسل کے دیگر ممبران سے اتفاق نہیں کیا۔ روسی سفیر نے جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطین کے عرصہ پہلے ہونے والے معائدوں پر عمل درآمد کرے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+