ہم جلد ایک ساتھ مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے، ایرانی صدر کا اسماعیل ہنیہ سے رابطہ

مسجد الاقصیٰ

نیوزٹوڈے: ایرانی صدر نے فلسطین نے حماس کے اسلامی گرپوں سے رابطہ کیا ہے۔ انہون نے ٹیلی فون کے ذریعے فلسطین میں ہونے والے واقعات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ ایرانی ایجنسی کے مطابق ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہنیہ کی تعریف کی اور کہا ہے کہ مجاہدین نے آپریشن طوفان کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے اندر اپنی کاروائیوں سے امت مسلمہ کا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد ایک ساتھ مسجد اقصی میں نماز پڑھیں گے۔ ارنا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ایرانی صدر کو بتایا کہ جارحیت اور مسجد اقصی میں ہونے والے مسلمانوں کی نماز کی توہین کو اس آپریشن کا حصہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں قسائل نہ ہونے کے باوجود فلسطینی مجاہدین نے حیرت کاروائیوں سے اسرائیلی فوج اور ان کی حکومت کا توازن درہم برہم کر دیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+