حماس نے دی ایک بار پھر اسرائیل کو دھمکی

اسرائیل کے راکٹ

نیوز ٹوڈے: ایسے وقت جب کہ غزہ میں ہر طرف چیخ و پکار مچی ہوئی ہے آدھا غزہ  اسرائیل کے راکٹ اورمیزائل حملوں سے برباد ہو چکا ہے ایسے وقت جب غزہ کے مکانات تباہ وبرباد چکے ہیں اور ہر طرف سناٹا ہی چھایا ہوا ہے غزہ کی عوام بھوک اور پیاس سے مر رہی ہے اس وقت غزہ میں کربلا والی پوزیشن بنی ہوئی ہے جس طرح کربلا میں امام حسین لاکھوں کے لشکر کے سامنے صرف چند خواتین اور بچوں کے ساتھ اکیلے کھڑے تھے اسی طرح اس وقت غزہ میں میں بھی بچے بوڑھے اور خواتین صرف چند لڑاکوں کے ساتھ موجود ہیں یزید نے کربلا کا پانی بند کروا دیا تھا کہ حسین کے خیموں تک پانی نہیں جانا چاہیے نہر فرات پر پہرہ بٹھا دیا تھا-

وہی حالت اس وقت غزہ کی ہے اسرائیل نے غذہ کی پانی کی سپلائی لائن کاٹ دی غزہ کی بجلی بھی بند کر دی اور خوارک کی ترسیل بھی بند کر دی گئی ہے لیکن ان تمام تر حالات کے باوجود امریکہ اور اسرائیل حماس کے مٹھی بھر لڑاکوں کی ہمت نہ توڑ سکے انہیں جھکنے پر مجبور نہ کر سکے حماس نے دھمکی دے دی ہے کہ اگر اسرائیل کی فوج غزہ میں داخل ہوئی تو اسے ملیا میٹ کر دیا جاۓ گا اسرائیل کی فوج کا نام ونشان تک مٹا دیا جاۓ گا اسرائیل نے ایران پر بھی الزام لگایا ہے کہ وہ حماس کو ہتھیار دے رہا ہے امریکہ کے پینٹا گون کے چیف آج اسرائیل پہنچ رہے ہیں لیکن اسرائیل پہنچنے سے پہلے ہی امریکہ نے تمام ملکوں کو دھمکی دی ہے کہ کوئی ملک بھی حماس کی مدد نہ کرے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+