دنیا کے خطرناک ترین شخص کی فلسطین جنگ میں انٹری
- 13, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: دنیا کے سب سے خطرناک انسان نے اسرائیل فلسطین جنگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت کر دی ہے کم جانگ نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی بربریت اور ظلم وستم کا زمہ دار اسرائیل ہے یہ جنگ اسرائیلیوں کی لگاتار فلسطینیوں پر مظالم کی وجہ سے چھڑی فلسطین کا مسئلہ صرف عربوں یا مسلمانوں کا نہیں ہے بلکہ یہ فلسطینیوں کی آزادی کا مسئلہ ہے کم جانگ اون نے کہا ہے کہ اسرائیل کی لگتار غزہ پر بمباری جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے-
اسرائیل کی طرف سے لگاتار مسجد اقصٰی کی بے حرمتی اور فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کی وجہ سے فلسطینی جماعتوں نے اسرائیل پر جوابی کاروائی کی ہے کم جانگ اون کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ غزہ کی رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس میں خواتین بوڑھے اور بچے شہید ہوۓ ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوۓ ہیں کم جانگ اون نے بھی فلسطین کی حمایت کرتے ہوۓ اس کی بھر پور مدد کا اعلان کر دیا ہے اور اس جنگ کا زمہ دار اسرائیل کو ٹھہرا دیا ہے-
تبصرے