اسرائیلی فضائی حملوں میں فلسطین کے 8 ہسپتال اور 48 سکول تباہ ہو گۓ

اسرائیل کے فضائی حملے

نیوز ٹوڈے: غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے مسلسل جاری ہیں فلسطین کے وزیر صحت کے مطابق اب تک اسرئیلی فضائی حملوں میں اب تک 1128 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ان شہداء میں 328 بچے بھی شامل ہیں ان حملوں میں زخمی ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 5000 تک پہنچ چکی ہے حملوں میں میڈیکل عملے کے افراد بھی زخمی ہوۓ ہیں اسرائیل کے ان راکٹ اور میزائل حملوں کی زد میں آ کر 10 ہسپتال اور 48 سکول بھی تباہ ہو گۓ فلطینی اتھارٹیز نے اسرائیل کی اس بمباری کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دے دیا صیہونی فوج نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے خوراک اور پانی کی ناکہ بندی کر دی-

غزہ ک سے اسرائیل تلملا اٹھا اب تک 22 امریکی شہریوں سمیت اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے بڑھ چکی ہے 2800 کے قریب زخمی بھی ہیں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ بھی ہے لبنان کے بارڈر سے حزب اللٰہ جماعت نے بھی اسرائیل کی طرف پیش قدمی شرو ع کردی ہے حماس جماعت کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا نے ہمیں انصاف نہیں دیا دنیا اندھی ہو چکی تھی لیکن اب 7 اکتوبر کے بعد دنیا کی آنکھوں کی روشنی واپس آ چکی ہے اسرائیل کو سبق سکھا دیا ہے اپنے دفاع کیلیے جنگ جاری رکھیں گے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+