اسرائیل کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی خالد خدومی حماس ترجمان
- 13, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : فلسطین کی اکثریت پسند تنظیم حماس کے نمائندے خالد خدومی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا کہ تمام فلسطینی قوم ہماری جماعت کے ساتھ ساتھ کھڑی ہے ہماری جماعت میدان کے جنگ میں اپنی جانیں قربان کر رہی ہےانہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا اصول ہے کہ جنگ کے دوران کسی خاتون بچے یا بوڑھے شخص پر ہاتھ نہیں اٹھانا ہماری جماعت حملے سے ایک گھنٹہ پہلے اعلان کر دیتے ہیں اور وارننگ دے دیتے ہیں خالد خدومی نے کہا کہ پاکستان ،ایران اور سعودی عرب کی عوام اس جنگ میں ہمارے ساتھ شریک ہے-
انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان ملکوں نے اسرائیل کی جارحیت اور مظالم کی کھل کر مزمت کی لیکن اگر کوئی ہمارے ساتھ نہ بھی شامل ہو تو ہمارے مجاہدین اورفلسطین کی عوام ہی اسرائیل کو شکست دینے کیلیے کافی ہیں خالد خدمی نے کہا کہ اسرئیلی فلسطینیوں کے حق تک کو ماننے کو تیار نہیں لیکن ہماری جماعت نے بھی اب اس جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور یہ اس واقت تک جاری رہے گی جب تک اسرائیل فلسطین کے حق کو مان نہ لے یا پھر اسرائیل کے خاتمے تک-
تبصرے