اسرائیل نے غزہ پر کلسٹر اور فاسفورس بموں کا استعمال شروع کر دیا
- 13, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے ساتویں روز میں داخل ہو چکے ہیں غزہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکاہے ہر طرف عمارتوں کا ملبہ ہی نطر آرہا ہے ان حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں 276 خواتین بھی شامل ہیں غزہ کے ہسپتالوں میں لاشیں رکھنے کیلے جگہ کم پڑ چکی ہے دمشق کے ہوائی اڈے پر بھی اسرائیلی فوج نے خوب بمباری کی جنگ میں کلسٹر بموں کے استعمال پر لگائی گئی بین الاقوامی پابندی کے باوجود اسرائیل غزہ پر ان بموں کا استعمال کر رہا ہے اسرائیل نے 6 دن میں فلسطین پر 6 ہزار بم گرا کر 4 ہزار ٹن بارود فضا پر گرایا اسرائیل غزہ اور لبنان میں سفید فاسفورس کا استعمال بھی کر رہا ہےانسانی حقوق کی تنظیم نے فاسفورس بموں کے استعمال کی تصدیق بھی کر دی ہے-
غزہ میں عوام کا کھانا پینا بند ہو چکا ہے بچے دودھ کو ترس رہے ہیں اسرائیل کی اس وحشیانہ بمباری سےسینکڑوں معصوم بچے بھی جام شہادت نوش کر گۓ والدین ملبے سے کمسن بچوں اور بچیوں کی لاشیں اٹھاۓ دیوانہ وار بھاگتے نظر رہے ہیں دیکھنے والوں کا کلیجہ منہ کو ا رہا ہے شہید فلسطینی بچوں کے مسلے ہوۓ چہرے دنیا کے سامنے اسرائیل کی حیوانیت کی تصویر پیش کر رہے ہین-
تبصرے