فلسطین جنگ میں عالمی طاقتیں آمنے سامنے

 

       نیوز ٹوڈے: فلسطین جنگ میں امریکہ کی اسرائیل کی حمایت   کے بعد ایران نے بھی کھل کر فلسطین کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا جس وجہ ن سے مشرق وسطٰی میں کشیدگی بڑھ چکی ہے اسرائیل نے غزہ پر زمینی آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس آپریشن سے پہلے اسرائیل نے شمالی غزہ میں رہائش پزیر عوام کو جنوبی غزہ کی طرف چوبیس گھنٹے کے اندر اندر  نقل مکانی کا الٹی میٹم دے دیا ہے اس آپریشن کو عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے زخمیوں اور بیماروں کو موت کی سزا قرار دے دیا ہے فلسطین جنگ میں اس وقت عالمی طاقتیں آمنے سامنے آ چکی ہیں امریکہ اسارئیل کے بالکل پیچھے کھڑا ہے اور اس کی ہر قسم کی مدد بھی کر رہا ہے پچھلے دو دنوں میں امریکہ کےدواعلٰی ترین عہدے داروں نے اسرائیل کا دورہ بھی کیا ہے

    جبکہ دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ اچانک لبنان پہن گۓ ہیں اور انہوں نے حزب اللٰہ کے سربراہ حسن نصر اللٰہ سے ملاقات کی ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ اگر اسرائیل کا غزہ کا محاصرہ اور غزہ کی عوام پر حملے اسی طرح جاری رہے تو تہران کی حمایت یافتہ جماعتیں اسرئیل کے خلاف جنگ میں ایک نیا محاز کھول سکتی ہیں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ان جنگی جرائم اور غزہ کےرہائشیوں کی امداد کی بندش سے دوسری مزاحمتی جماعتیں کوئی بھی فیصلہ لے سکتی ہیں  حزب اللٰہ کے کمانڈر نے بیان دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف حماس کا ساتھ دینے کیلیے مکمل طور پر تیار ہیں اور وقت انے پر اس جنگ میں شامل ہو جائیں گے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+