فلسطین کے وزیر خارجہ کا جنگ بندی کیلئے پیوٹن کے ساتھ اتفاق رائے

فلسطین کے وزیر خارجہ علی براقہ

نیوز ٹوڈے : سات اکتوبر کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان شروع ہوئی جنگ کو آج 9 دن ہو گۓ ہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ جنگ بھیانک ہوتی جا رہی ہے فلسطین کے وزیر خارجہ علی براقہ کا کہنا ہے کہ انہیں روس اور اس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر پورا بھروسہ ہے اسلیے جنگ بندی کیلیے روس جو بھی فیصلے کرے گا ہم اس کا احترام کریں گے علی براقہ نے اس لیے یہ اعلان کیا ہے کیونکہ روس کے اسرائیل اور فلسطین دونوں ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں-

اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل فلسطین کے درمیان معاملات سلجھانے میں مدد کر سکتا ہے روس کے صدر نے کہا ہے کہ ان کے پچھلے پندرہ سالوں سے اسرائیل کے ساتھ بہت خوشگوار تعلقات ہیں اور فلسطین کے ساتھ بھی ان کا قدیم دوستی کا رشتہ ہے اسلیے انہیں یقین ہے کہ اس خونریزی کا وہ جو بھی حل نکالیں گے دونوں ملکوں کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+