اسرائیل اپنے تحفظ کے ساتھ انسانی حقوق کی پاسداری کرے ، اقوام متحدہ

انسانی حقوق کی پاسداری

نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے غزہ پر حملوں یں حماس کے سات سینئر افسران کی موت واقع ہو گئی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اسرائیل کے ان حملوں کی جو وڈیوز اور تصویریں جاری کی گئی ہیں ان میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ملبے کے ڈھیر میں اپنے پیاروں کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں یہودیوں کی اس سفاکیت پر دل دہل جاتا ہے ان ہولناک حملوں پر اقوام متحدہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنی حفاظت اور دفاع کیلیے کاروائی کرنے کا پورا حق ہے لیکن اسے بین الاقوامی انسانی حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے اور انسانیت کو پامال کرنے کا اسے کوئی حق نہیں اسرائیل کی اس جارحیت پر جب پوری دنیا خون کے آنسو رو رہی ہے اس وقت بھی اسرائیل کے سنگدل دوست امریکہ کی طرف سے بیان دیا گیا ہے امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران امریکہ کا اب یہ مقصد ہے-

کہ کسی بھی طرح غزہ کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا جاۓ مطلب یہ کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ غزہ کے بے گناہ شہریوں پر اسرائیل کے حملے بند کروا دیے جائیں بلکہ اس کا مقصد ہے کہ غزہ کے علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کروا دیا جاۓ یو این اے کے سیکرٹری کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ میں خوراک اور ضروری اشیا کی کمی ہو رہی ہے ہمارے پاس سامان ترسیل وافر مقدار میں موجود ہے لیکن وہ سامان اس وقت ہی غزہ بھیجا جاۓ گا جب اسرائیل پر حماس کے حملے بند ہوں گے اور غزہ میں امن ہوگا اور امن اسی صورت میں ہوگا جب حماس تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+