اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کا رخ اب لبنان کی طرف مڑ چکا ہے

راکٹوں اور میزائلوں کی بارش

نیوز ٹوڈے: اسرائیل اور غزہ کے درمیان چھڑی جنگ کا رخ اب غذہ کے بجاۓ لبنان کی طرف مڑ چکا ہے تہران سے جیسے ہی حکم ملتا ہے حزب اللٰہ اسرائیل پر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش برسا دیتا ہے شیپا فارمز دنیا کی سب سے خطرناک میں شمار ہوتی ہے یہ لبنان اور اسرائیل کا بارڈر ہے جہاں ہر وقت دو مخالف ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے پر حملہ کرنے کیلیے تیار رہتی ہیں اس بارڈر پر اسرائیل کے پانچ فوجی اڈے موجود ہیں یہ اڈے بولان کی پہاڑیوں کے مشرق میں موجود ہیں اس وقت یہ علاقہ میدا جنگ بن چکا ہے حزب اللٰہ نے اسرائیلی فوجی اڈوں کو تین قسم کی میزائل گائیڈڈ سے نشانہ بنایا ہے-

یہ میزائلیں ایران سے سپلائی ہو رہی ہیں ایران حزب اللٰہ کو جو میزائلیں سپلائی کر رہا ہے ان میں سے ایک بی جی ایم 71 ٹی او ڈبلیو جو کہ امریکہ کی میزائل ہے لیکن ایران نے اسی طرح کی میزائل تیار کر لی ہے دوسری میزائل اے ٹی فائیو اور تیسری میزائل کارنٹ ہے جو کہ روس کی تیار کردہ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلیں ہیں جن کی طرز کی کئی میزائلیں ایران تیار کر چکا ہے اور اب ایران یہ تمام میزائلیں حزب اللٰہ کو سپلائی کر رہا ہے اور حزب اللٰہ نے لبنان پر ہونے والے حملوں کا بدلہ لیتے ہوۓ ان میزائلوں سے اسرائیل کے کئی فوجی اڈے تباہ کر دیے ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+