سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پھیرا امریکہ کی امیدوں پر پانی
- 17, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا دورہ سعودی عرب بری طرح ناکام ہو گیا ہے امریکہ سعودی عرب اور مصر سے اپنے مطالبات نہ منوا سکا بلکہ یوں کہا جاۓ کہ امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ پہلے تو سعودی فرمانروا محمد بن سلمان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو گھنٹوں انتظار کروایا پھر اگلے روز انہوں نے جب اینٹونی بلنکن سے ملاقات کی تو سعودی فرمانروا محمد بن سلمان نے حماس کے حملوں کی مزمت نہیں کی بلکہ اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کر دیا اور اسرائیلی حملوں کو ناجائز قرار دے دیا دوسری طرف مصر نے بھی امریکہ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا امریکہ نے اپنے فوجیوں کیلیے مصر سے رفاء بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا تو مصر نے بارڈر کھولنے کیلیے یہ شرائط رکھ دیں کہ اگر غزہ کو خوراک کی ترسیل بحال کی جاۓ تو امریکی فوجیوں کیلیے بارڈر کھول دیا جاۓ گا-
مصر کے صدر عبدلفتح سیسی نے اینٹونی بلنکن کو اس بات پر بھی آڑے ہاتھوں لیا جب بلنکن نے کہا کہ وہ بھی یہودی ہیں اور یہودیوں کا دکھ سمجھتے ہیں تو صدر سیسی نے کہا کہ آپ خود کو یہودی کہتے ہیں اور مصر کے یہودیوں کے درمیان پلے بڑھے ہیں کیا کبھی مسلمانوں نے یہودیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا مصر کے صدر کےجواب پر بلنکن یہ کہنے پر مجبور ہو گۓ کہ وہ یہودی بن کر نہیں بلکہ حماس کے حملوں سے پریشان فرد کے طور پر آۓ ہیں مصر کے صدر نے کہا کہ اسرائیلی حق دفاع سے بڑھ کر فلسطینیوں کو سزا دے رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے سعودی ولی عہد نے بھی امریکہ سے غزہ پر حملے رکوانے اور خوراک اور ایندھن کی فراہمی بحال کروانے کا مطالبہ کیا اور اسرائیلی حملوں کی مزمت کی ـ
تبصرے