ایرانی وزیر خارجہ نے دی اسرائیل کو دھمکی

اسرائیل کو دھمکی

نیوز ٹوڈے: بین الالقوامی نیوز ایجنسی رائیٹرز کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی انہوں نے جنگ میں حماس کو مدد کا مکمل یقین دلایا ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحین نے ااسرائیل کو بھی دو ٹوک الفاط میں دھمکی دیتے ہوۓ کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کیے تو حماس کو مدد پہنچانے والے ملک بھی جنگ میں کود پڑیں گے اور غزہ کو ہی اسرائیلیوں کا قبرستان بنا دیں گے 7 اکتوبر کوحماس نے اسرائیل کے کئی علاقوں پر جو راکٹوں اور میزائلوں کی بارش کی تھی اسرائیل کا وہ درد کم نہیں ہو رہا اور اسی لیے اسرائیل لگاتار حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے-

اور اب اس نے غزہ پر زمینی حملے کی دھمکی بھی دی ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو ایران بھی جنگ میں کود پڑے گا اور اسرائیل کی ٹکر ایران جیسے طاقتور ملک سے ہو گی اور پھر ایران نے اسرائیل کو یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں گھس کر حملے کی کوشش کی تو مغربی ایشیا کے کئی ملک جنگ کے میدان میں اتر آئیں گے ایران اور اسرائیل دونوں ہی فوجی اور عسکری طاقت میں ایک دوسرے سے کم نہیں ہیں ایران اور اسرائیل دونوں ملکوں کے ہتھیارخانوں میں ایسے ایسے جنگی طیارے، ٹینک ، ائر کرافٹس اور میزائلیں موجود ہیں جو مغربی ایشیا میں بہت بڑی جنگ کو بھڑکا سکتے ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+