کینیڈین وزیراعظم نے غزہ کے لیے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

کینیڈین وزیراعظم

نیوزٹوڈے: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے منگل کے روز ایک انسانی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا اور غزہ میں فوری ضرورتوں کے لیے 10 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا۔ٹروڈو نے یہ تبصرہ غزہ کے لیے سفارتی کوششوں کی ناکامی کے بعد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ''اسرائیل نے گزشتہ ہفتے حماس کے حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جس میں 1300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، غزہ کی مکمل ناکہ بندی کر دی ہے اور اس پر بے مثال فضائی حملے کیے ہیں۔''

کینیڈا کے وزیر اعظم نے غزہ میں فوری طور پر انسانی ہمدردی کی راہداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، "کینیڈا بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی اور ایک انسانی راہداری کا مطالبہ کر رہا ہے تاکہ خوراک، ایندھن اور پانی جیسی ضروری امداد غزہ کے شہریوں تک پہنچائی جا سکے۔"

انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ میں سنگین اور بگڑتے ہوئے انسانی بحران پر گہری تشویش ہے، غزہ تک بلا روک ٹوک انسانی رسائی کی اجازت ہونی چاہیے۔دوسری جانب جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے تاہم "جنگ کے بھی اصول ہوتے ہیں"، انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو بتایا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+