اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ، شہداء کی تعداد 2800 تک جا پہنچی

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری

نیوزٹوڈے:  اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ، فلسطین میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2800 تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ عمارتوں کے نیچے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی دبے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی حکومت نے مزید ، اکیس اسپتال خالی کرنے کا حکم دے دیا اور مزید یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ حماس کے انٹیلی جینس چیگ بھی شہید ہو گئے ہیں۔ ایک گھنٹے کے اندر، حماس نے اسرائیل کے شہر تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں میزائلوں سے حملے کیے۔

شمالی سرحد ہر حزب اللہ نے کاروائیوں میں کیمروں اور سنسرز سے آراستہ ایک ٹاور کو بھی مار گرایا ہے۔ ان کی ویڈیو حسب اللہ نے ایکس میں شئیر کی ہیں۔ اس سے زیادہ ، اسرائیلی ظلم کی وجہ سے ، دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں اور بھوک و افلاس کے باعث زیادہ تعداد میں فلسطینیوں کے مرنے کے خدشات ہیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+