سائنسدانوں نے آکسیجن پیدا کرنے والا پینٹ تیار کر لیا

آکسیجن والا پینٹ

یونیورسٹی آف سرے کے محققین نے ایک شاندار پینٹ تیار کیا ہے جو آکسیجن پیدا کرتا ہے۔ اس خصوصی پینٹ میں آکسیجن پیدا کرنے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کو پھنسانے کے لیے ذمہ دار بیکٹیریا ہوتے ہیں۔ اسے "بائیو کوٹنگ" کہا جاتا ہے۔ تحقیق کا مقصد زندہ سیانوبیکٹیریا کے ساتھ مضبوط ملمع تیار کرنا تھا۔ ماہرین نے احتیاط سے سائانوبیکٹیریا کی اقسام کا انتخاب کیا جو خشک حالات، نمکیات اور تابکاری کو برداشت کر سکتے ہیں۔ ان کوٹنگز کو بائیو ایندھن پیدا کرنے اور ماحولیاتی صفائی میں مدد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو اسپیس سٹیشنوں سمیت دور دراز کے مقامات پر موثر اسٹوریج اور استعمال جیسے فوائد کی پیشکش کرتا ہے۔یہ بائیو کوٹنگ خلائی اسٹیشن جیسی جگہوں پر واقعی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ سائنسدانوں نے اپنے نتائج کو مائیکرو بایولوجی سپیکٹرم جریدے میں شیئر کیا۔

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+