پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

غوری ویپن سسٹم

نیوزٹوڈے: پاکستان نے منگل کے روز غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچ کا کامیابی سے انعقاد کیا جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ (اے ایس ایف سی)، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، جس کی عکاسی میدان میں ہتھیاروں کے نظام کی مہارت اور آپریشنل اور تکنیکی مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کے تعاون کو بھی سراہا۔  صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور سروسز چیفس نے تربیتی لانچ کے کامیاب انعقاد پر حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+