جو بابر کو عظیم کھلاڑی کہتے ہیں انہوں نے شاید پاکستان کے عظیم کھلاڑی نہیں دیکھے: حفیظ

سابق کپتان محمد حفیظ

نیوزٹوڈے: پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے بہتر کھلاڑی ہے، لیکن ابھی بھی ان کا شمار پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں نہیں کیا جاتا ہے۔ ایک پروگرام میں حفیظ سے بابر کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی تین سالوں میں وہ گروتھ اور میچورٹی نظر نہیں آئی جو آنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ا کرکٹ بورڈ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ بابر کو کپتانی کے پریشر سے دور کر کے ان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے یا اسی پریشر میں ان سے کام کروانا ہے،۔ انہوں نے کہا کہ بابر برے کھلاڑی نہیں ہیں، لیکن ان سے جو امیدیں وابستہ تھی وہ ان کا موازنہ نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بابر کو عظیم کھلاڑی مانتے ہے ، انہوں نے شاید پاکستان کے عظیم کھلاڑی نہیں دیکھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+