ورلڈ کپ کی تیاری ہم نے6 ماہ پہلےکی: ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم
- 30, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پاکستان کی ناقص کارگردی کی وجہ، کم وقت میں کی گئی تیاری کو قرار دے دیا۔ کلکتہ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اس صورتحال میں ہیں ، جہاں ہماری ٹیم کو نہیں ہونا چاہیے تھا۔
خوائش تو یہی تھی ، کہ یہاں تک چیزیں کنٹرول میں ہوتی۔ ٹرنامنٹ میں دس ٹیمیں ہیں، آئی سی سی کی رینکنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہمیں کوالٹی کرکٹ کھیلنا ہو گی لیکن چار شکستیں ہمارے ٹیلنٹ کی عکاسی نہیں ہے ۔ ہم نے اب تک اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ، اور نہ ہم فینز کی توقعات پر پورا اترے ہیں۔

تبصرے