قومی ٹیم کا بنگلہ دیش کیخلاف میچ جیتنا لازمی ہو گیا

بنگلہ دیش کیخلاف میچ

نیوزٹوڈے: ورلڈ کپ 2023 کے اگلے مرحلے میں جانے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج کا میچ بنگلہ دیش کیخلاف لازمی جیتنا ہو گا۔ ورلڈ کپ 2023 کا اکتیس واں میچ آج بھارت میں بنگلہ دیش کیخلاف کھیلا جائے گا۔ شکست کی صورت میں ٹیم اگلے مرحلے تک نہیں جا سکے گی۔

پاکستان ٹیم کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے ، آج کا میچ بنگلہ دیش سے جیتنا ہو گا اور پاکستان کے پاس آخری موقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ٹیم میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں آج تین تبدیلیاں ہوئی ہے۔ امام الحق کی جگہ فخر زمان ، محمد نواز کی جگہ سلمان علی اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اب ٹیبل پوائنٹس میں ساتویں نمبر پر ہیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+