ورلڈکپ میں فخر زمان نے دو ریکارڈ اپنے نام کر لیے

فخر زمان

نیوزٹوڈے: فخر زمان ورلڈ کپ میچ میں سب سے زیادہ اور لمبے چھکے لگا کر پاکستان کے دوسرے بڑے بیٹر بن گئے ۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کے دوران سات چھکے لگا کر، یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ فخر نے 74 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز بنائی اورآؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میچ میں زیادہ چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی عمران نذیر ہے جنہوں نے 2007 میں زمبابوے کیخلاف ورلڈ کپ میں آٹھ چھکے لگائے تھے۔

اس کے ساتھ ہی، فخر زمان نے ، تیسرا بڑا چھکا لگا کر، ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے آج 99 میٹر طویل لمبا چھکا لگایا اور یہ کارنامہ بھی انجام دیا ۔اس سے قبل یہ اعزاز ، آسٹریلیوی بیٹر میکسویل کے پاس تھا ، انہو نے 104 میڑ کا لمبا چھکا لگایا تھا اور بھارت کے بیٹر شیر یاس نے 101 میٹر طویل لمبا چھکا لگایا تھا۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+