پاکستان سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے تو عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کرونگا: عامر

پاکستان سیمی فائنل

نیوزٹوڈے: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اظہار کیا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دے تو وہ عرفان پٹھان جیسا ڈانس کریں گے۔بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے ورلڈ کپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست دی کے بعد گراؤنڈ پر راشد خان کے ساتھ ڈانس کیا تھا، اور اس ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا کے صارفین نے عرفان پٹھان کو تنقید کی تھی، جس سے بھارتی کرکٹرز کی طرف سے پاکستان کے خلاف نفرت ایک بار پھر ظاہر ہوئی۔

جیو نیوز کے پروگرام "ہارنا منع ہے" کے دوران، ایک شائق کرکٹ کا سوال یہ تھا کہ اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے تو کیا وہ بھارت کو شکست دے سکیں گے یا پھر پوری ٹیم 192 رنز پر آؤٹ ہوجائے گی؟اس پر عبد الرزاق نے جواب دیا کہ پہلے تو ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے کیونکہ جتنی بھی ٹیمیں ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے، اور پاکستان نے افغانستان سے شکست کھائی تو بھارتی کرکٹرز ڈانس کر رہے تھے جو کہ کرکٹ سے باہر تھے، اور سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

محمد عامر نے اس پر کہا کہ "میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دے تو پھر میں ایسا ہی ڈانس کروں گا جیسا عرفان پٹھان نے افغانستان سے پاکستان کی شکست پر کیا تھا۔تابش ہاشمی نے اس پر کہا کہ "آپ کو ویسا ڈانس نہیں کرنا چاہئے، بہتر ہوتا ہے کہ آپ کچھ اور کریں" جس پر محمد عامر نے کہا کہ "میں اس سے بہتر ہی ڈانس کروں گا-عماد وسیم نے مزید کہا کہ "میری خواہش ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں بھارت کو ایسا ہی شکست دے جیسا ہم نے بھارت سے ورلڈ کپ میں کھائی ہے"۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+