پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے آسانی کیساتھ جیت سکتا ہے،عماد وسیم

عماد وسیم

نیوزٹوڈے: پاکستانی ٹیم کے معروف آل راؤنڈر، عماد وسیم کا ماننا ہے کہ قومی ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو شکست دے سکتی ہے-'جیو نیوز' کے ایک پروگرام 'ہارنا منع ہے' میں بات چیت کرتے ہوئے عماد وسیم نے زور دیا کہ پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے، جس کی بدولت انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے امکانات روشن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میچز کا دباؤ ایک الگ قسم کا ہوتا ہے۔

ادھر، محمد عامر کا بیان تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو سب سے زیادہ مالی امداد بھارت سے موصول ہوتی ہے۔سابق کرکٹر عبدالرزاق نے حال ہی میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کا بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا، لیکن ان کی بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش تھی۔

یاد رہے کہ 2 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کے ایک میچ میں بھارت نے سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرا دیا تھا اور اس طرح سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔بھارت کے مقرر کردہ 358 رنز کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم محض 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+