کون سی مشہور ترین ایپلی کیشنز، موبائل بیٹری کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے؟

انسٹاگرام اور فیس بک

نیوزٹوڈے:  دنیا بھر میں مقبول ایپس میں سے چند ایک ایسی بھی ہیں جن کو موبائل کی بیٹری کا بدترین دشمن قرار دیا جا سکتا ہے۔اسمارٹ فون صارفین اکثر اپنے فون کی بیٹری کے تیزی سے ختم ہونے اور بار بار چارج کرنے کی مجبوری کا ذکر کرتے ہیں۔ حالیہ تحقیقات میں یہ سامنے آیا ہے کہ کچھ ایپلی کیشنز ایسی ہیں جو بیٹری کی زندگی کے لیے مضر ہیں۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین بتاتے ہیں کہ خاص طور پر آئی فون کی بیٹری کے لئے انسٹاگرام سب سے زیادہ نقصان دہ ہے، اور اگر آپ دیکھیں کہ آپکے فون کی بیٹری غیر معمولی طور پر جلدی ختم ہو رہی ہے تو اس کا ایک سبب فیس بک بھی ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، فیس بک اور انسٹاگرام جیسی عام استعمال ہونے والی ایپس کو uninstall کر دینے سے آپ اپنے موبائل کی بیٹری کی زندگی کو 20 سے 25 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں۔ بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس، خصوصاً سوشل میڈیا ایپلی کیشنز جو مستقل نوٹیفکیشنز بھیجتی رہتی ہیں، بیٹری کی مدت کو متاثر کرتی ہیں اور اسے جلدی ختم کر دیتی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+