آپ چیٹ جی پی ٹی جیسے چیٹ بوٹس خود تیار کر سکتے ہیں
- 07, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: اب چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹیکنالوجی پر چیٹ بوٹ تیار کرنا چاہتے ہے تو ایسا ممکن ہے۔ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اے آئی ٹؕیکنالوجی اب چیٹ بوٹ تیار کرنے کا موقع بی فراہم کر سکتا ہے۔ اس کو بنانے کا آسان طریقہ ہے، صارفین کو صرف دیے گئی تفصیلات پی ڈی ایف ، ویڈیوز اور دیگر فائلز کو ڈاون لوڈ کرنا ہو گا۔ اوپن اے آئی کے ڈویلپرز کانفرنس میں سی ای او سام آلٹمین نے اعلان کیا کہ مستقبل میں جی پی ٹی-زیڈ کو خاص مقاصد کے لئے تیار کیے گئے چیٹ جی پی ٹی کے موافق ورژن کے طور پر دیکھا جائے گا۔
اوپن اے آئی کی جانب سے ان چیٹ بوٹس کو متعارف کروانے کے لئے ایک نیا GPT Store Interface بنایا جا رہا ہے جو انہیں زیادہ پہنچ میں لانے کا باعث بنے گا۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال اور تیاری میں آسانی کے پیش نظر، کئی نئے چیٹ بوٹس کے مارکیٹ میں جلد آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ان چیٹ بوٹس کے استعمال کی فیس کے بارے میں تاحال معلومات فراہم نہیں کی گئیں ہیں، البتہ یہ وضاحت کی گئی ہے کہ ان کے تیار کردہ مواد کی آمدنی تقسیم کی جائے گی۔کانفرنس کے دوران، کمپنی نے ایک نئے جی پی ٹی 4 ٹربو چیٹ بوٹ کا بھی انکشاف کیا، جو زیادہ جدید، پیچیدہ کاموں کو انجام دینے کے قابل ہوگا اور تصاویر کو بھی ان پٹ کے طور پر سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تبصرے