انڈین گجرات کے شہر پالن پور میں تاریخ کا انوکھا واقعہ

پرانی رسم

نیوز ٹوڈے : انڈیا کے شہر گجرات کے علاقے پالن پور میں تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا پالن پور کے جتندر پٹیل جو کہ جیتو بھائی کے نام سے مشہور ہیں اور بہت مشہور بزنس مین ہیں نے اپنے بیٹے روی کی شادی میں تمام پرانی روایات سے ہٹ کر بھارت کی تارخ میں پہلی مرتبہ بیوہ خواتین کو شادی میں شرکت کیلیے بلوایا اس نے پانچ ضلعوں سے 18000 بیوہ عورتوں کو شادی کی دعوت میں بلا کر اس پرانی رسم کو توڑا جو انڈیا میں صدیوں سے رائج تھی کہ شادی کی رسومات میں بیوہ عورت کو بلانا منحوس تصور کیا جاتا ہے ۔

جیتو بھائی نے نہ صرف ان بیوہ عورتوں کو شادی میں شریک کیا بلکہ انہیں واپس جاتے ہوے ہر ایک بیوہ عورت کو ایک ایک کمبل اور گھر میں لگانے کیلیے ایک ایک پودا اور ایک ایک چھوٹی بچھڑی بھی تحفے کے طور پر دی اور یہی نہیں ان میں سے جو خواتین زیادہ غریب تھیں جن کا کوئی وسیلہ نہیں تھا ان کو تحفے کے طور پر ایک ایک دودھ دینے والی گاۓ بھی دی جیتو بھائی نے یہ انوکھا کام کر کے نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا میں اس منحوس رسم کو ختم کر دیا کہ شادی کی رسومات میں بیوہ عورت کی شمولیت منحوس ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+