جب پاکستان ٹیم اچھا نہیں کھیلتی ہے تو مایوسی ہوتی ہے، سابق بھارتی کرکٹر

سابق کرکٹر منوج تیواری

نیوزٹوڈے: بھارت کے سابق کرکٹر منوج تیواری نے کہا ہے کہ جب پاکستان ٹیم بٌرا کھیلتی ہے تو مایوسی ہوتی ہے کیو نکہ یہ ٹیم ایسی ہے جو کسی بھی ٹیم کو ناک آؤٹ کر سکتی ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے کہا کہ بطور کرکٹر میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں کچھ غلطیاں کی ہیں، جب ٹیم برا کھیلتی ہے تو دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کبھی پیشن گوئی نہیں کر سکتا کہ پاکستان جیتے گی یا ہارے گی۔ انہوں نے کہا نسیم شاہ انجرڈ نہیں ہوتے تو بولنگ کا لیول بلکل مختلف ہوتا۔ نسیم شاہ کے نہ ہونے سے شاہین شاہ آفریدی پر بھی پریشر آیا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+